ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سکھ پال سنگھ کھیرانے عام آدمی پارٹی کی رکنیت سے دیا استعفیٰ

سکھ پال سنگھ کھیرانے عام آدمی پارٹی کی رکنیت سے دیا استعفیٰ

Sun, 06 Jan 2019 21:51:27    S.O. News Service

چنڈی گڑھ،6؍ جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پنجاب سے عام آدمی پارٹی (آپ) کے باغی ممبر اسمبلی سکھ پال سنگھ کھیرا نے اتوار کو پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفی دے دیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پارٹی اس نظریے اور اصولوں سے مکمل طورپر گمراہ ہوچکی ہے جن کی بنیاد پر انا ہزارے کی تحریک کے بعد اس کا قیام ہوا تھا۔پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے گزشتہ سال نومبر میں پارٹی سے معطل کئے گئے کھیرا نے اپنا استعفی اروند کیجریوال کو بھیج دیا ہے۔بولاتھ سے رکن اسمبلی نے اپنے استعفیٰ میں کہاکہ ملک کی روایتی جماعتوں کی موجودہ سیاسی ثقافت بری طرح بگڑ چکی ہے جس کی وجہ سے آپ کے قیام سے بہت امیدیں جگی تھیں۔

کھیرا نے کہاکہ بدقسمتی سے پارٹی میں شامل ہونے کے بعد میں نے محسوس کیا کہ آپ کا رویہ بھی روایتی مرکزی سیاسی جماعتوں سے مختلف نہیں ہے۔گزشتہ جولائی میں پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے وہ آپ کی قیادت کے ناقد رہے ہیں۔عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد کھیرا نے سات حامیوں کے ساتھ باغیوں کے ایک گروپ تشکیل دی جس نے پارٹی کی پنجاب یونٹ کے لئے خود مختاری کا مطالبہ کیا۔


Share: